دہشت گردوں کی دھمکیوں کے بعد لاہور میں امریکی قونصل خانہ دوسری جگہ منتقل کرنے پرغور

امریکی قونصل خانے کو گذشتہ برس بھی بند کیا گیا تھا

منگل 9 دسمبر 2014 12:36

دہشت گردوں کی دھمکیوں کے بعد لاہور میں امریکی قونصل خانہ دوسری جگہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد امریکی قونصل خانے کو کسی دوسری جگہ شفٹ کرنے اور سکیورٹی مزید بڑھانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لاہور میں واقع امریکی قونصل خانے کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے بعد قونصل خانے کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ امریکی سفارتی حکام نے ان دھمکیوں کے پیش نظر قونصل خانے کو دوسری جگہ منتقل کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر امریکی قونصل خانے کو گزشتہ برس بھی غیر معینہ مدت کے لئے بند کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :