پی ٹی آئی کراچی احتجاج،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی حکومت کو عام تعطیل کی تجویز

منگل 9 دسمبر 2014 13:02

پی ٹی آئی کراچی احتجاج،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی حکومت کو عام تعطیل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر 2014ء) قانون نافذ کرنیوالے اداروںنے 12دسمبر کوتحریک انصاف کے شہربند کرنے کے اعلان کے پیش نظر عام تعطیل کی تجویز دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے موقع پر ناخوشگوار صورتحال اور کراچی کے حالات کے پیش نظر دی ہے ۔تجویزپر آئندہ چوبیس گھنٹوں میں فیصلہ متوقع ہے جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہربند کرنے کے اعلان کے سلسلے میں حکمت عملی پر غور شروع کردیاہے ۔