اداکارہ ثناء کو ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنا برانڈ ایمبسڈر مقرر کر دیا

منگل 9 دسمبر 2014 13:04

اداکارہ ثناء کو ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنا برانڈ ایمبسڈر مقرر کر دیا

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) اداکارہ ثناء کو ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنا برانڈ ایمبسڈر مقرر کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے فوڈ بنانے والی ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے فلمسٹار ثناء کو اپنا برانڈ ایمبسڈر مقرر کیا ہے جس کا معاہدہ طے ہو چکا ہے اور اس حوالے سے 27دسمبر کو کراچی میں پریس کانفرنس کی جائے گی اور اسی پریس کانفرنس میں ثناء اپنی شوبز سرگرمیوں کے بارے میں بھی میڈیا کو آگاہ کریں گی ۔

(جاری ہے)