پیر گوٹھ،موبائل فون شاپ کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان قیمتی سامان اور رقم چوری کرکے فرار

منگل 9 دسمبر 2014 13:31

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) پیر گوٹھ بس اسٹینڈ کے قریب واقع موبائل فون شاپ کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان کمپیوٹر‘ موبائل فون سیٹ سمیت دیگر قیمتی سامان اور رقم چوری کرکے فرار ہوگئے‘ شاپ مالک عبدالحفیظ چنا کے مطابق چوری شدہ سامان کی قیمت تین لاکھ سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

تھانے میں رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :