رات گئے کمپیوٹر یا اسمارٹ فون کا استعمال نیند کا قاتل ہے ،تحقیق
منگل 9 دسمبر 2014 13:34
نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء)آج کے دور میں ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا پھر اسمارٹ فون کا استعمال عام ہے۔ لیکن ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ رات گئے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا پھر بستر میں لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فون کا استعمال بیخوابی کی وجہ بنتے ہیں۔تحقیق کے مطابق یہ درست ہے کہ آج کل کے دور میں ہر شخص زیادہ تر مصروف ہی رہتا ہے۔
اکثر معاشروں میں لوگ اپنے دن کا اختتام اس طرح کرتے ہیں کہ کسی کو کمپیوٹر پر کوئی کام کرنا یاد آ جاتا ہے، نوجوان سونے سے پہلے کمپیوٹر پر اپنے دوستوں کے ساتھ اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء کھیلنا پسند کرتے ہیں اور کچھ نہیں تو انسان یہی سوچتا ہے کہ سونے سے قبل چند لمحوں کے لیے لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فون پر ای میل ہی چیک کر لی جائے۔(جاری ہے)
اب شمالی یورپی ملک ناروے میں بیرگن کی یونیورسٹی نے اپنے ایک جائزے سے نتیجہ یہ اخذ کیا ہے کہ سونے سے کچھ دیر پہلے تک کمپیوٹر کا استعمال اور بستر میں لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فون کے مدد سے کوئی بھی مصروفیت بروقت اور صحت مند نیند کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔اس مطالعاتی جائزے کے نتائج جرمنی میں دوا فروشوں کی ملکی تنظیم کے نمائندہ جریدے Apotheken Umschau کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں۔
اس جائزے کے لیے بیرگن یونیورسٹی کے محققین نے ناروے میں سینکڑوں نوجوانوں سے ان کی رات کو سونے سے کچھ دیر پہلے تک کی مصروفیات اور بیخوابی کی ممکنہ شکایت کے بارے میں تفصیلات دریافت کیں۔ پتہ یہ چلا کہ جو لوگ نیند کے لیے بستر میں جانے سے کچھ دیر پہلے تک خود کو اپنے کمپیوٹر یا اسمارٹ فون کے ساتھ مصروف رکھتے ہیں، انہیں ایسا نہ کرنے والے افراد کے مقابلے میں واضح طور پر زیادہ بے خوابی یا کم خوابی کا سامنا رہتا ہے۔ناروے کے ان محققین کے مطابق اس کے برعکس دن کے اختتام پر اور سونے کے لیے بستر میں جانے سے کچھ پہلے تک ٹیلی وڑن دیکھنے یا موسیقی سننے سے نیند پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.