خیرپور ضلع میں پیٹرول کی 88 تا 90 روپے فی لیٹر فروخت

منگل 9 دسمبر 2014 13:40

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) خیرپور ضلع میں پیٹرول کی 88 تا 90 روپے فی لیٹر فروخت‘ مالکان بااثر ہونے پر کارروائی سے مستثنیٰ۔ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ضلع خیرپور کے پیٹرول پمپوں پر 3 تا 5 روپے زائد پر پیٹرول فروخت کیا جارہا ہے‘ عوامی شکایات کے باوجود مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی جس کے باعث عوام مجبوراً زائد نرخ ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

لوگوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان میں اکثر کا تعلق سیاسی گھرانوں یا بااثر سرمایہ دار خاندانوں سے ہے جس کے باعث انتظامیہ خیرپور کارروائی نہ کرنے پر مجبور ہے۔ خیرپور کی سماجی ومذہبی تنظیموں وعوامی حلقوں نے ہائی کورٹ وسپریم کورٹ کے ججز سے ازخود نوٹس لیکر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :