باوٴلرز کے غیر قانونی ایکشن کے مسئلہ کی جڑیں بہت گہری ہیں، ڈائریکٹر پی سی بی

منگل 9 دسمبر 2014 14:03

باوٴلرز کے غیر قانونی ایکشن کے مسئلہ کی جڑیں بہت گہری ہیں، ڈائریکٹر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء ) ۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر ہارون الرشید نے کہا ہے کہ باوٴلرز کے غیر قانونی ایکشن کے مسئلہ کی جڑیں بہت گہری ہیں۔محمد حفیظ گز شتہ تین سال سے پاکستانی باوٴلنگ میں ریڑھ کی ہڈی بن چکے تھے اور ان کے رن دینے کی شرح دنیا میں سب کم تین اعشاریہ آٹھ تھی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ہارون رشید نے کہا کہ سعید اجمل کے بعد اچانک محمد حفیظ پر پابندی کا نقصان نا قابل تلافی ہے۔

ہارون کے بقول پاکستان کے پاس باوٴلرز کی کوئی کمی نہیں مگر محمد حفیظ ٹو ان ون تھے۔ ان کے باوٴلنگ نہ کرنے سے پاکستان کو ایک بیٹسمین کی قربانی دینا پڑے گے۔ہارون رشید، جو پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ ہیں کہتے ہیں کہ پاکستان میں غیرقانونی باوٴلنگ ایکشن کے مسئلے کا تعلق کھلاڑیوں کی بچپن میں عدم تربیت سے ہے، ”یہاں سہولتوں کے فقدان ہے اور غربت کی وجہ سے ابتدائی عمر میں کھلاڑی ننگے پاوٴں ٹیپ بال سے کھیلتے ہیں۔

(جاری ہے)

تیز سے تیز تر باوٴلنگ کرنے کے شوق میں وہ باوٴلنگ ایکشن قوانین کی پرواہ نہیں کرتے۔ بعد میں بڑی کرکٹ میں جب وہ پہنچتے ہیں تو ہمارے لیے ان کے ایکشن کی اصلاح مشکل ہو جاتی ہے کیونکہ اس وقت تک ان کے جسم غیر لچکیلے ہو چکے ہوتے ہیں۔“ہارون رشید کے مطابق محمد حفیظ اور سعید اجمل کے بازووٴں میں خم کا فرق واضح ہے۔ سعید اجمل کو اپنا ایکشن سرے سے ہی تبدیل کرنا پڑا جبکہ محمد حفیظ کو صرف اصلاح کی ضرورت ہے اور کرکٹ کی دنیا میں بطور باوٴلر واپس آسکتے ہیں۔

ہارون کے مطابق سعید اجمل کے ایکشن میں بھی بہتری آرہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر گیم دویپلمنٹ کا کہنا تھا پاکستان کے پاس اجمل اور حفیظ کی عدم موجودگی میں یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر جیسے اسپنرز موجود ہیں۔ ذولفقار بابر نے خود کو ہر طرح کی کرکٹ میں منوایا ہے اور یاسر شاہ کا مستقبل بھی ٹیسٹ کرکٹ میں تابناک ہے۔

باوٴلرز کے غیر قانونی ایکشن کے مسئلہ کی جڑیں بہت گہری ہیں، ڈائریکٹر ..

متعلقہ عنوان :