Live Updates

فیصل آباد واقعہ کے براہ راست عمران خان ذمہ دار ہیں ، زعیم قادری

منگل 9 دسمبر 2014 14:04

فیصل آباد واقعہ کے براہ راست عمران خان ذمہ دار ہیں ، زعیم قادری

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے فیصل آباد واقعہ کا ذمہ دار براہ راست عمران خان قرار دیدیا۔فیصل آباد میں عمران کی پر تشدد احتجاج کی کال پر فیصل آباد کی عوام نے رد عمل دیا۔کارکن کے قتل کی ذمہ دار برا ہ راست عمران پر عائد ہوتی ہے۔مقدمہ ہونا چاہیے۔ لاہور پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں تحریک انصاف کے دہشت گردوں اور غنڈوں نے زبردستی گھنٹہ گھر میں دکانیں بند کرائیں ۔

فیصل آباد میں تمام دکانیں ،تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے تھے لیکن عمران کی پرتشدد کال پر عمران کے غنڈوں نے فیصل آباد کے تاجروں سے روزی چھیننے کی کوشش کی ۔عوام نے عمران کی سول نافرمانی کی کال کو ان کے منہ پر مارا ۔

(جاری ہے)

عمران کے دھونس دھاندلی سے متعلق الزام بے بنیاد ہیں ان کی آڑ میں ان کے مذموم عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے ۔فیصل آباد میں سیاسی کارکن کی جان گئی جس پر ہمیں بے حد افسوس ہے لیکن افسوس کہ پی ٹی آئی والوں نے سیاسی کارکن کی پشت پر سیاست کرتے ہوئے الزام ن لیگ پر ڈال دیا۔

دریں اثناء وزیر قانون پنجاب مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ فیصل آباد واقعہ کے ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔وزیر اعلی کی ہدایت پر فیصل آباد واقعہ کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ۔قوم نے عمران کا ملک میں ا نارگی پھیلانے کا سی پلان دیکھ لیا ہے۔لاہور میں پرامن احتجاج کا راستہ نہیں روکا جائے گا اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا ۔تحریک انصاف ایک سیاسی دہشت گردی تنظیم کے طور پر سامنے آگئی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات