فلم ”لنگا“ میں سوناکشی سنہا کیساتھ رومانس کرنا انتہائی چیلنجنگ اور شرمناک تھا‘ رجنی کانت

منگل 9 دسمبر 2014 14:21

فلم ”لنگا“ میں سوناکشی سنہا کیساتھ رومانس کرنا انتہائی چیلنجنگ اور ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ سٹار رجنی کانت نے کہا ہے کہ سوناکشی سنہا کیساتھ فلم ”لنگا“ میں رومانس کرنا خاصا چیلنجنگ تھا۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ایسا اداکار جس کی عمر 60 سال ہو ا اسے رومانٹک سین دے دینا اس کیلئے سب سے بڑی سزا ہے اور یہی میرے ساتھ فلم ”لنگا“ میں ہوا جس میں سوناکشی کیساتھ مجھے رومانس کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ رومانس کی بجائے میرے لئے ایکشن مناظر زیادہ آسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ سوناکشی میری بیٹیوں کی طرح ہے کیونکہ اس نے میری بیٹیوں کیساتھ پرورش پائی ہے اور ایک ایسی لڑکی جسے میں بیٹی کی نظر سے دیکھتا ہوں اس کیساتھ ایسے مناظر کرنا میرے لئے شرمناک بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :