عمران نیازی کا پلان سی اور ڈی گڈ مڈ ہوچکا ہے،شیدے ٹلی کا پلان ای’اینٹ کا گھر مٹی کردینا‘کے مصداق ایکسپورٹ پلان ہوگا،چوہدری عابد شیر علی
منگل 9 دسمبر 2014 16:20
راولپنڈی /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا پلان سی( کردار کشی )اور ڈی(ڈیڈ باڈی )پلان گڈ مڈ ہوچکا ہے،”شیدے ٹلی،،کا پلان ای”اینٹ کا گھر مٹی کردینا،،کے مصداق ایکسپورٹ پلان ہوگا۔گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کی محنتی ٹیم دن رات کی پرواہ کیئے بغیر ملکی تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے،ایک طرف ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی، توانائی کے حصول کیلئے منصوبے،اپناروزگار اور کاروبار کے نئے مواقع ،طلباء کیلئے مفت تعلیم اور مفت لیپ ٹاپ کی فراہمی،انٹرن شپ پروگرام،ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی،تجارت کیلئے پرکشش سہولتیں،نوجوانوں کو بلا سود قرض کی فراہمی،کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق ،اپنا گھر سکیم،سڑکوں اور موٹر وے کے جال بچھائے جارہے ہیں تو دوسری طرف پارلیمنٹ اور پی ٹی وی ہیڈکوارٹر پر حملے کرنے اور ملک کو بند کرنے والے،مزدوروں اور محنت کشوں کی روزی روٹی کے دشمن لوگ ہیں جو نوجوان نسل کو تشدد کی راہ دکھاکر تاجر برادری پر بھی حملے کروارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پلان سی کردار کشی کا پلان ہے جو حق سچ کی آواز بلند کرنے اور غلط کو غلط کہنے والوں کیخلاف بنایا گیا ہے،فیصل آباد میں مجھ سمیت رانا ثناء اللہ پر قتل کا بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ،یہ لوگ ادھار کھائے بیٹھے ہیں اورباہر سے غنڈے لاکر لاہور اور کراچی میں بھی ایسی ہی تاریخ دہرانے کی کوشش کریں گے،کوئی ان سے پوچھے کہ جس ماں کا بیٹا اور جس بہن کا بھائی قتل ہوتا ہے آخر اس پر کیا گزرتی ہے؟۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.