پی ٹی آئی کی بندش لاہورکال ، حکومتی حکمت عملی طے ،حمزہ شہباز کو اہم ٹاسک مل گیا

منگل 9 دسمبر 2014 16:35

پی ٹی آئی کی بندش لاہورکال ، حکومتی حکمت عملی طے ،حمزہ شہباز کو اہم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر 2014ء) تحریک انصاف کے 15دسمبرکو لاہور بند کرنے کے اعلان پر صوبائی حکومت نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے اور اس سلسلے میں حمزہ شہبازشریف کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 15دسمبر کو مارکیٹیوں کی حفاظت کے لیے حکومت نے خصوصی انتظامات کرلیے ہیں اور اہم شاہراہوں پر پولیس تعینات کی جائے گی ، کسی کو شاہراہ بند کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ لیگی کارکنان وذمہ داران کے سڑکوں پر آنے پر پابندی عائد ہوگی ۔

ذرائع کے مطابق مارکیٹوں کی سیکیورٹی کے لیے حمزہ شہباز شریف کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے اور اُنہوں نے تاجروں سے رابطے بھی شروع کردیئے ہیں ، پندرہ دسمبر کو مارکیٹیں کھلی رہیں گی ۔ بتایاگیاہے کہ کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی ، شہریوں کے جان ومال کی ذمہ داری حکومت کی ہے اور سڑکوں پر نکلنے والے لیگی کارکنان کیخلاف کارروائی ہوگی ۔