فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے غنڈوں نے زبردستی دکانیں بند کرائیں، قتل کے ملزم عمران خان ہیں‘ ترجمان پنجاب حکومت
منگل 9 دسمبر 2014 17:40
لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری نے کہاہے کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے غنڈوں نے زبردستی دکانیں بند کرائیں، قتل کے ملزم عمران خان ہیں، حکومت کاروباری افراد کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھے گی۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم حسین قادری نے کہا کہ ثابت ہو گیا عمران خان ملکی معیشت تباہ کرنا چاہتے ہیں، فیصل آباد میں قتل کے ملزم عمران خان ہیں، عمران خان کی پرتشدد کال پر سب کچھ ہوا۔
فیصل آباد میں تاجروں نے عمران خان کی کال مسترد کی تو ڈنڈا بردار پی ٹی آئی کے غنڈوں نے تشدد کیا، لوگوں کو کام پر جانے سے روکا گیاکیا زبردستی دکانیں بند کرانا، ڈنڈوں سے لوگوں کو مارنا جمہوری طرز عمل ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے باعث چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا اوریہ بات پوری قوم پر عیاں ہو گئی کہ عمران خان ان قوتوں کے آلہ کارہیں جو پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بند کرنے کی بات قوم برداشت نہیں کرے گی،حکومت کاروباری افراد کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھے گی۔اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی سرفراز افضل نے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے کارکن پر گولی چلانے والے نامعلوم شخص کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں اور اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.