آفریدی نے آؤٹ ہونے کے بعد کہہ گئے تھے میچ جتوانا ہے ، حارث سہیل،

کپتان اور کوچز نے انھیں بھرپور اعتماد دیا ہے اور یہ اسی اعتماد کا نتیجہ ہے کہ وہ فتح گر اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے،وقاریونس اور مشتاق احمد نے ان کی بولنگ پر کافی توجہ دی ہے۔ جہاں تک بیٹنگ کا تعلق ہے تو یقیناً ان پر دباوٴ تھا لیکن شاہد آفریدی نے انھیں بہت حوصلہ دیا،لیفٹ آرم بیٹسمین ، حارث سہیل کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی اوسط 50 سے زیادہ ہے اور ان کی بنائی گئی سنچریوں کی تعداد 11 ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی انھیں 2012 میں انگلینڈ کے خلاف ٹور میچ میں لے آئی اور پھر وہ اسی سال سری لنکا کے دورے کے لیے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کاحصہ بنے۔ 2013 میں وہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے دورے پر گئی پاکستانی ٹیم میں شامل تھے

منگل 9 دسمبر 2014 18:49

آفریدی نے آؤٹ ہونے کے بعد کہہ گئے تھے میچ جتوانا ہے ، حارث سہیل،

دوبئی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء ) بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنیو الے 25 سالہ حارث سہیل نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی آوٴٹ ہو کر جاتے ہوئے کہہ گئے تھے کہ اب تم نے میچ جتوا کر آنا ہے حارث کا تعلق سیالکوٹ سے ہے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا ۔حارث سہیل نے اپنے کریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 85 رنز بنائے اور پاکستان کو تین وکٹوں کی جیت سے ہمکنار کیا۔

اس میچ میں ان کی شاہد آفریدی کے ساتھ ساتویں وکٹ کی شراکت میں 110 رنز بنے۔حارث سہیل کہتے ہیں کہ کپتان اور کوچز نے انھیں بھرپور اعتماد دیا ہے اور یہ اسی اعتماد کا نتیجہ ہے کہ وہ فتح گر اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔حارث سہیل کا کہنا ہے کہ وہ اس دورے میں ٹیم کے ساتھ رہے ہیں اور وقاریونس اور مشتاق احمد نے ان کی بولنگ پر کافی توجہ دی ہے۔

(جاری ہے)

جہاں تک بیٹنگ کا تعلق ہے تو یقیناً ان پر دباوٴ تھا لیکن شاہد آفریدی نے انھیں بہت حوصلہ دیا، یہاں تک کہ جب وہ آوٴٹ ہوئے تو جاتے وقت یہ کہہ گئے کہ آج تمہارا دن ہے اب تم نے ہی میچ جتوا کر آنا ہے۔حارث سہیل پر سلیکٹروں نے اعتماد کرتے ہوئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اس دورے میں شامل کیا اور انھوں نے شارجہ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان اے کی طرف سے کھیلتے ہوئے سنچری بنائی اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی پاکستان اے کی طرف سے کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 40 رنز بنائے۔

حارث سہیل کا کہنا ہے کہ وکٹ آسان نہیں تھی اور گیند رک کر آ رہی تھی۔ سینیئر بیٹسمینوں کے آوٴٹ ہونے کے سبب صورت حال اچھی نہیں تھی لیکن سرفراز احمد نے بہت اچھی اننگز کھیلی جس کی وجہ سے ٹیم میچ میں واپس آتی ہوئی نظر آئی۔بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنیو الے 25 سالہ حارث سہیل کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سیالکوٹ سٹیلیئنز اور زرعی ترقیاتی بینک کی نمائندگی کرتے ہیں۔

سات سال قبل ان کا فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز مایوس کن تھا اور اپنے پہلے ہی میچ میں وہ سات اور صفر پر آوٴٹ ہوئے تھے، تاہم اس کے بعد وہ قابل ذکر کارکردگی کامظاہرہ کرتے آئے ہیں۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی اوسط 50 سے زیادہ ہے اور ان کی بنائی گئی سنچریوں کی تعداد 11 ہے۔حارث سہیل کی ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی انھیں 2012 میں انگلینڈ کے خلاف ٹور میچ میں لے آئی اور پھر وہ اسی سال سری لنکا کے دورے کے لیے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کاحصہ بنے۔

2013 میں وہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے دورے پر گئی پاکستانی ٹیم میں شامل تھے لیکن چار ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میں وہ کوئی خاص تاثر نہ چھوڑ سکے۔حارث سہیل پر سلیکٹروں نے اعتماد کرتے ہوئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اس دورے میں شامل کیا اور انھوں نے شارجہ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان اے کی طرف سے کھیلتے ہوئے سنچری بنائی اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی پاکستان اے کی طرف سے کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 40 رنز بنائے۔

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہو جانے کے بعد حارث سہیل نے پہلے میچ میں پانچویں بولر کا کردار بخوبی نبھایا اور دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اسکور نہ کرنے کی تلافی پہلے ون ڈے میں فتح گر اننگز سے کر دی۔حارث سہیل کی ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی انہیں 2012 میں انگلینڈ کے خلاف ٹور میچ میں لے آئی