پرویز مشرف نے عمران خان کو الائنس میں شمولیت کی دعوت دے دی
منگل 9 دسمبر 2014 19:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کرنے کیلئے عمران خان تحریک چلا رہے ہیں، میں اس تحریک کا حامی ہوں اور اپنی پارٹی کی جانب سے اعلان کر دہ الائنس میں شمولیت کیلئے تحریک انصاف سے ضرور بات کروں گا اور انہیں اس میں شمولیت کی دعوت دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کو بھی اس الائنس میں خوش آمدید کہا جائے گا۔
ایک نجی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہونے والے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی، ان انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی تمام حکومتیں غیر قانونی ہیں، اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری تھے اور ان سے اس پر جوابدہی ہونی چاہئے۔(جاری ہے)
سابق فوجی حکمران کا کہنا تھا کہ ہر حکومت آئی ایس آ ئی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہے، یہ کردار ختم ہونا چاہئے تاہم فوج کو حکومت پر نظر رکھنی چاہئے، اپنے دور حکومت میں فوج کو نیشنل سیکیورٹی کونسل کے قیام کے ذریعے آئینی طور پر سیاسی کردار دینے کی کوشش کی تھی۔
پرویز مشرف نے واضح کیا کہ میں مارشل لاءکی پیداوار ضرور ہوں مگر ملک میں مارشل لاءکے نفاذ کے سخت خلاف ہوں، میں چاہتا ہوں کہ ملک میں کوئی ’با اختیار ‘ حکومت بنے جس کو عدلیہ کی طرف سے تحفظ اور فوج کی جانب سے مکمل اعتماد ملے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.