Live Updates

حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کئے تواپوزیشن جماعتیں حکومت کی حمایت چھوڑدیں گی،خورشیدشاہ ،

تحریک انصاف مذاکرات سے بھاگی توحکومت کاساتھ دیں گے ، احتجاج سے ایسے حالات پیدانہ کریں اس سے نہ عمران کواقتدارمل سکتاہے اورنہ ہی میاں صاحب کااقتداربچ سکتاہے،نجی ٹی وی کوانٹرویو

منگل 9 دسمبر 2014 23:32

حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کئے تواپوزیشن جماعتیں حکومت کی حمایت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کئے تواپوزیشن جماعتیں حکومت کی حمایت چھوڑدیں گی،تحریک انصاف مذاکرات سے بھاگی توحکومت کاساتھ دیں گے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ احتجاج سے ایسے حالات پیدانہ کریں اس سے نہ ہی عمران کواقتدارمل سکتاہے اورنہ ہی میاں صاحب کااقتداربچ سکتاہے ،1977ء کوہم دیکھ چکے ہیں ،جوحالات پیداہوئے اورآمرآیاتوملک کہاں پہنچ گیا،جمہوریت میں باتیں سنی جاتی ہیں ،جمہوریت نہ ہوئی توآمریت ہوتی توعمران خان تین ماہ سے احتجاج نہ کررہاہوتا،وہ تین گھنٹے کھڑانہ ہوسکتا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اورعمران خان کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،مذاکرات کریں مذاکرات سے ہی معاملات حل ہوسکتے ہیں ،اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ اورآئین کے ساتھ کھڑی ہیں ،اگرحکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کئے توہم حکومت کے ساتھ کیوں کھڑے ہوں ،اگرتحریک انصاف مذاکرات سے بھاگ گئی توہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک خطرناک ہوگااس سے فیڈریشن کمزورہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب فیڈریشن کمزورہوتی ہے توکمزورطاقتیں طاقتورہوجاتی ہیں ،شیربھی کمزورپڑجائیں توچیونٹیاں بھی حملہ کردیتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کواپنے برابرسمجھتے ہیں ،عمران خان لاڑکانہ بھی آئے ،اب کراچی بھی آرام سے آئیں ،کراچی سب کاشہرہے عمران خان کوروکنے کاحق ہی نہیں ہے ،کراچی عمران خان ،الطاف حسین ،پیپلزپارٹی اورن لیگ سمیت سب کاشہرہے ،شروع دن سے کہہ رہاہوں فخرالدین جی ابراہیم کے ساتھ ہی چاروں ممبران کواستعفیٰ دیناچاہئے تھا۔

انہوں نے کہاکہ مڈٹرم الیکشن ہونے کاکوئی امکان نہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان آئینی راستے اختیارکریں اوراصلاحاتی کمیٹی کے اجلاسوں میں آئیں ۔تحریک انصاف والوں نے استعفیٰ دینے ہیں توسپیکرکے سامنے جاکردیں ،تحریک انصاف کے مزیدپانچ ارکان ایسے ہیں جواستعفیٰ نہیں دیناچاہتے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ پیپلزپارٹی سندھ میں سیاسی لڑائی ہے ،متحدہ والے ہمیں برابھلاکہہ سکتے ہیں ،ہم صبروتحمل کامظاہرہ کریں ۔کسی کونجی یونیورسٹی بنانے سے نہیں روکا۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ہم نے نوازشریف کونہیں بچایا،ہم نے سسٹم کوبچایا،جمہوریت کوبچانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ،دعاہے جمہوری سسٹم چلتارہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات