غداری کیس، سابق چیف جسٹس نے خصوصی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا

بدھ 10 دسمبر 2014 11:54

غداری کیس، سابق چیف جسٹس نے خصوصی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر 2014ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان عبدالحمید ڈوگر نے غداری کیس میں خصوصی عدالت کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا اور فیصلے کو کالعدم قراردینے کی استدعا کی ۔

(جاری ہے)

جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر کی طرف سے افتخار حسین گیلانی نے درخواست دائر کی اور موقف اپنایاکہ خصوصی عدالت کسی بھی ملزم کو آئین شکنی کے کیس میں شریک نہیں کرسکتی ، یہ کام وفاقی حکومت کاہے ، اُن کا تین نومبر 2007ءکی ایمرجنسی سے کوئی تعلق نہیں ۔

درخواست گزار نے وفاق ، خصوصی عدالت کو دیگر کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی خصوصی عدالت کا 21نومبر کا فیصلہ کالعدم قراردیاجائے ۔یادرہے کہ خصوصی عدالت نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی درخواست پر سابق وزیراعظم ، چیف جسٹس اور وفاقی وزیرزاہد حامد کو شریک ملزم ٹھہرایاتھا اوراُن کے خلاف چالان جمع کرانے کا حکم جاری کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :