بطوزآل راوٴنڈر کھیلنے پر خوش ہوں، حارث سہیل

بدھ 10 دسمبر 2014 12:41

بطوزآل راوٴنڈر کھیلنے پر خوش ہوں، حارث سہیل

دبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہاہے کہ پاکستان کیلئے نمائندگی اعزاز ہے ‘ ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش نہیں ‘ ورلڈ کپ کے بعد مجھے کپتانی دی جائے ۔ایک انٹرویو میں نہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سر پر ہے اس لئے اس مرحلے پر پاکستان کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا۔ میری خواہش ہے کہ وہ بیٹسمین کھیلیں جو مستقل ٹیم کے لئے کھیل رہے ہیں۔

شعیب ملک نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ ورلڈ کپ کے بعد مجھے کپتانی دی جائے تاکہ نوجوانوں اور مستقبل کے کپتانوں کو گروم کرسکوں۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد کپتانی ملی تو قبول کرلوں گا۔ ملک کو ضرورت پڑی تو ہر وقت حاضر ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ فواد عالم ، اسد شفیق، عمر اکمل، صہیب مقصود اور حارث سہیل جیسے لڑکوں کو ورلڈ کپ پلان میں شامل کیا جائے۔

ان لڑکوں کو گائیڈنس کی ضرورت ہے۔ یہ اچھے اور باصلاحیت ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ میں سیدھی سادھی کرکٹ کھیلتا ہوں اور مجھے سیاست نہیں آتی نہ چمچہ گیری کرتا ہوں۔ اللہ سے مانگتا ہوں اور اللہ نے عزت دی ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا کی لیگز میں کھیلتا ہوں۔ اگر سفارشی ہوتا تو انگلینڈ ،آسٹریلیا، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز میں مجھے پرکشش معاہدے نہیں ملتے۔