اداکارہ ثناء اوران شوہر اداکار و ماڈل فخر امام کل اپنی شادی کی 6ویں سالگرہ منائیں گے

بدھ 10 دسمبر 2014 13:09

اداکارہ ثناء اوران شوہر اداکار و ماڈل فخر امام کل اپنی شادی کی 6ویں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) اداکارہ ثناء اوران شوہر اداکار و ماڈل فخر امام پرسوں جمعہ اپنی شادی کی 6ویں سالگرہ منائیں گے ۔اداکارہ ثناء شادی کی سالگرہ کی تقریب اپنے گھر میں منعقد کرینگی جس میں ان کے اہلخانہ سمیت قریبی دوست شرکت کرینگے ۔ اس موقع پر ثناء اور فخرا مام اپنے دونوں صاحبزادوں اذلان اور ریان کے ہمراہ شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ ثناء اپنی شادی کی سالگرہ پر شوہر کوقیمتی تحفہ دینگی جبکہ فخر امام نے بھی اپنی اہلیہ ثناء کیلئے تحفہ خرید لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں نے اپنے اپنے تحفوں کے باروں میں کسی کو بتانے سے گریزکرتے ہوئے کہاہے کہ وقت آنے پر سب کو علم ہوجائے گا ۔ہم نے ایک دوسرے کوکیا تحفہ دیاہے ۔یادر ہے کہ اداکارہ ثناء اور فخر امام کی شادی 12دسمبر2008ء کو ہوئی تھی ۔