بھارتی طالبہ کو فیس بک کی 2کروڑ روپے تنخواہ کی پیشکش

بدھ 10 دسمبر 2014 14:03

بھارتی طالبہ کو فیس بک کی 2کروڑ روپے تنخواہ کی پیشکش

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر 2014ء) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ممبئی کی 20سالہ طالبہ آستھا اگروال کو فیس بک نے 2.1 کروڑ سالانہ تنخواہ کی پیشکش کی ہے جو اس نے قبول کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آستھا کو سافٹ ویئر انجینئر کی پیشکش کی گئی ہے اور وہ آستھا نے قبول بھی کر لی ہے لیکن وہ ابھی آئی آئی ٹی ممبئی میں پڑھ رہی ہے اور وہ اپنے آٹھ سمسٹر مکمل کرکے آئندہ سال اکتوبر میں فیس بک میں شمولیت اختیار کرے گی۔

اس نے اس سال مئی تا جولائی وہاں انٹرن شپ کی تھی جس کے بعد فیس بک نے ملازمت کی پیشکش کی ہے۔ آستھا کے والد راجستھان کی ایک ٹرانسمیشن کمپنی میں ایگزیکٹو انجینئر ہیں اوراس کی بڑی بہن پوترا کیمیکل انجینئر ہے۔ آستھا کو گوگل سے بھی پیشکش ہوئی تھی مگر اس نے فیس بک کو ترجیح دی۔

متعلقہ عنوان :