شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورنے والا ٹاؤٹ گرفتار

بدھ 10 دسمبر 2014 14:46

شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورنے والا ٹاؤٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر ٹھوکر نیاز بیگ کے باہرشہریوں کو لائسنس بنوانے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والے شخص کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا جس کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ نمبر 1280/14درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دوران ٹریفک وارڈن عمر جمیل ،کانسٹیبل زاہد اور ذوالفقار گیٹ پر تعینات تھے کہ ایک شہری شاہران ولد روشن دین نے آکر بتایا کہ ایک شخص نے لائسنس بنواکر دینے کے لئے مجھ سے دو ہزار روپے لئے ہیں اور میری فائل بھی اسکے پاس ہے جس پر اہلکاروں نے قابو کرلیا جس نے اپنا نام محمد جاوید ولد رمضان سکنہ حسین آباد کینٹ بتایا ،اسکی تلاشی لینے پر اس سے فائل اور رقم برآمد ہوگئی ۔

پوچھ گچھ کرنے کے بعد ملزم جاوید کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا جس کے خلاف مقدمہ نمبر1280/14درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔