Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا لاہور اور کراچی میں تاریخی احتجاج ہوگا،شیخ رشید احمد

بدھ 10 دسمبر 2014 16:24

پاکستان تحریک انصاف کا لاہور اور کراچی میں تاریخی احتجاج ہوگا،شیخ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لاہور اور کراچی میں تاریخی احتجاج ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں جس طرح الطاف حسین نے عمران خان کو پہلے ویلکم کیا اب بھی اسی طرح ویلکم کریں ۔ جو حالات فیصل آبا دمیں پیدا ہوئے وہ اگر لاہور میں رونما ہوئے تو ملک میں انتشار پیدا ہوگا۔

وہ بدھ کوکراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ کہ اس اسمبلی کا امیج صحیح نہیں رہا اب وہ اپوزیشن لیڈر بننا نہیں چاہتے، انھوں نے ایک سوال پر کہا کہ جو فیصل آبا دمیں ہوا اگر لاہور میں پیش آیا تو ملک میں انتشار پیدا ہوگا،لاہور میں اگر حالات خراب ہوئے تو ایسا نہ ہو مذاکرات آگے نہ بڑھ سکیں ، انہوں نے مزیدکہا کہ میرے بلورانی کہنے پر آصف زرداری ناراض ہوگئے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کی لندن اسپتال تک کی رپورٹیں ان کے پاس آتی ہیں ، اگرآصف زرداری سڑکوں پر نہ آئے تو وہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ختم ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق انھوں نے کہا کہ جو دکان بند کرنا چاہتا ہے کرے جو نہیں کرنا چاہتاہے وہ نہ کرے۔انھوں نے ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ میرے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اچھے تعلقات ہیں اور وہ میرے بھائی ہیں۔

الطاف حسین اور پی ٹی آئی نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں خورشید شاہ نہیں بننا چاہتا۔ایم کیوایم سے ملنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کرے گی۔ اگر عمران خان نے کہا تو نائن زیرو جا سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں جس طرح الطاف حسین نے عمران خان کو پہلے ویلکم کیا تھا اس بار بھی ویلکم کریں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات