سانحہ فیصل آباد میں قاتلوں کی شناخت کیلئے وزیر اعظم کی نادرا کو ہدایت

بدھ 10 دسمبر 2014 16:54

سانحہ فیصل آباد میں قاتلوں کی شناخت کیلئے وزیر اعظم کی نادرا کو ہدایت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے نادرا کو فیصل آباد فائرنگ کے ملزم کی جلد شناخت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فیصل آباد فائرنگ کے ملزم کی جلد شناخت کیلئے نادرا کو جدید ٹیکنالوجی اور تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد نادرا کے تحقیقی ماہرین کی ٹیم نے ملزم کی شناخت کے حوالے سے کام شروع کر دیا ۔

شناخت ہونے کے بعد نادرا کی ٹیم وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کریگی ‘ فیصل آباد پولیس نے بھی فائرنگ کرنے والے ملزم کی فوٹیج اور تصاویر وزارت داخلہ کو فراہم کردی ہیں ۔ نادرا نے ان شواہد کو ناکافی قرار دیتے ہوئے آٹھ دسمبر کی ٹی وی چینلز اور سیکورٹی ایجنسیز کی ویڈیوز بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :