علی ظفر نے بیوی کا فون سننے کی خاطر میوزیکل کنسرٹ روک دیا

بدھ 10 دسمبر 2014 16:57

علی ظفر نے بیوی کا فون سننے کی خاطر میوزیکل کنسرٹ روک دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر 2014ء) معروف گلوکار علی ظفر نے اپنی بیگم کا فون سننے کے لئے چلتا میوزیکل کنسرٹ روک دیا اور سٹیج سے نیچے چلے گئے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز علی ظفر ایک ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ میں میوزیکل کنسرٹ کررہے تھے کہ اسی دوران ان کی بیگم کا فون آگیا جس پر وہ کنسرٹ چھوڑ کر سٹیج سے نیچے چلے گئے، خاموشی ہونے پر طلباءنے بھی خوب شور شرابا کیا لیکن علی ظفر بیگم کا فون سنتے ہی واپس سٹیج پر آگئے اور آتے ہی سب کو بتادیا کہ ان کی بیگم کا فون تھا اور وہ جہاں بھی ہوں اپنی بیگم اور بچوں کا فون ضرور سنتے ہیں۔