پی سی بی کو پاکستان اے اور کینیا کی ٹیم کے درمیان سیریز کے آغاز میں دو روز رہ جانے کے باوجود کوئی سپانسر نہ مل سکا ،

بورڈ کو اس حوالے سے قطعاً کوئی پریشانی لا حق نہیں ‘ ذرائع/رابطے جاری ہیں سپانسر زکا انتظام ہو جائے گا‘ پی سی بی حکام

بدھ 10 دسمبر 2014 18:32

پی سی بی کو پاکستان اے اور کینیا کی ٹیم کے درمیان سیریز کے آغاز میں دو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان اے اور کینیا کی قومی ٹیم کے درمیان سیریز کے آغاز میں دو روز رہ جانے کے باوجود کوئی سپانسر نہ مل سکا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے متحرک نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان اے اور کینیا کی قومی ٹیم کے درمیان 13دسمبر سے شروع ہونیوالی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے بدھ کے روز تک کوئی سپانسر نہیں مل سکا تھا تاہم بورڈ کو اس حوالے سے قطعاً کوئی پریشانی لا حق نہیں ۔ اس حوالے سے بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سپانسر سے رابطے جاری ہیں اور سیریز کے آغاز سے قبل سپانسر زاس کا انتظام کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :