گوگل کے ذریعے دبئی کی ورچیوئل سیر ممکن،گھر بیٹھے انٹرنیٹ پر دبئی کی گلیاں ، پلازوں اور فلک بوس عمارتوں کی سیر کریں

بدھ 10 دسمبر 2014 18:46

گوگل کے ذریعے دبئی کی ورچیوئل سیر ممکن،گھر بیٹھے انٹرنیٹ پر دبئی کی ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) انٹرنیٹ جائنٹ گوگل نے مشرق وسطی کے اہم سیاحتی اور کاروباری مرکز کو اپنی 'سٹریٹ ویو سروس' میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد دنیا بھر میں بلند و بالا عمارتوں کی سیر و سیاحت اور بڑے بڑے شاپنگ مال میں خریداری کے شوقین افراد کے لئے گھر بیٹھے ان مقامات کے 'ورچوئیل وزٹ' کا ممکن ہو گیا ہے۔انٹرنیٹ پر دبئی کے تصویری نقشے کی فراہمی کے بعد سیاحت کے شوقین افراد کے لئے دنیا کی بلند ترین (830 میٹر) عمارت کی سیر ممکن ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سروس کے آغاز کے بعد انٹرنیٹ کے ذریعے استعمال کرنے والے اپنے اپنے ملکوں اور گھروں سے ہی برج خلیفہ میں دبئی شہر کے نظارے کے لئے بنائے پلیٹ فارم سے استفادہ کر سکیں گے جہاں سے وہ شہر کا بلندی سے نظارہ کر سکیں گے۔گوگل سٹریٹ ویو کے ذریعے شائقین سیاحت دبئی ڈاون ٹاون کے مشہور شاپنگ مرکز 'دبئی مال' کے علاوہ شہر کی اہم گلیوں، ہائی ویز، بلند و بالا عمارتوں، ساحلوں، کریک ایریا میں لنگر انداز تاحد نظر کشتیوں کی سیر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :