کچھی بولان کے ترقی و خوشحالی میں میر عاصم کرد گیلو کے اقدامات قابل تعریف ہے ،عمران ظریف سمالانی

بدھ 10 دسمبر 2014 18:46

مچھ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) مچھ بولان کے سیاسی سماجی قبائلی رہنماء میر عمران ظریف سمالانی نے کہا ہے کہ کچھی بولان کے ترقی و خوشحالی میں میر عاصم کرد گیلو کے اقدامات قابل تعریف ہے موصوف نے بولان میں بے روزگاری و پسماندگی کی خاتمے تعلیم کے فروغ کیلئے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیے جو تاریخ کی سنہری حروف میں لکھی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مچھ کے مقامی اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ایم پی اے بولان میر محمد عاصم کرد گیلو نے کچھی بولان خصوصاً مچھ میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو اقدامات کئے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے انہوں نے مچھ میں ماما خیر جان سمالانی فٹ بال اسٹیڈیم کی چار دیواری کوہ باش واٹر سپلائی اسکیم بلیک ٹاپ روڑ مین شاہراہ تا مچھ گوشت مارکیٹ پرائمری سکولز و کالجز شادی ہالز کی تعمیر و مرمت ریسٹ ہاؤس گلیوں میں ٹف ٹائیل سمیت دیگر ترقیاتی کام کروائے مذکورہ ترقیاتی کاموں کے تکمیل سے عوام مستفید ہورہے ہیں اور ان سے بے روزگاری و تعلیمی پسماندگی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہیں تاہم انہوں نے سیکڑوں بے روزگاروں کو روزگار دلائے جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ موصوف مچھ بولان کے تعمیر و ترقی کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :