Live Updates

تحریک انصاف کی لیڈرشپ مذاکرات میں سنجیدہ نظرنہیں آتی ،سعدرفیق ،

عمران خان سنجیدہ ہیں توخودمذاکرات کریں ، ابھی سارے اختیارات ان کے پاس ہیں ،عمران خان کوایازصادق اورمیرے حلقے پراعتراض ہے ،ہم دونوں ملنے کوتیارہیں ،خدشات دورکئے جاسکتے ہیں ،شیخ رشیداورعمران خان تلخ زبان سے گریزکریں،نجی ٹی وی سے گفتگوکر

بدھ 10 دسمبر 2014 23:20

تحریک انصاف کی لیڈرشپ مذاکرات میں سنجیدہ نظرنہیں آتی ،سعدرفیق ،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی لیڈرشپ مذاکرات میں سنجیدہ نظرنہیں آتی ،عمران خان سنجیدہ ہیں توخودمذاکرات کریں ،کیونکہ ابھی سارے اختیارات ان کے پاس ہیں ،عمران خان کوایازصادق اورمیرے حلقے پراعتراض ہے ،ہم دونوں ملنے کوتیارہیں ،خدشات دورکئے جاسکتے ہیں ،شیخ رشیداورعمران خان تلخ زبان سے گریزکریں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ تحریک انصاف کی لیڈرشپ مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں ،وہ مذاکرات کوصرف ایک پتے کے طورپراستعمال کرتے ہیں ،اگروہ سنجیدہ ہوئے تومذاکرات میں پیشرفت ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ فیصل آبادسانحہ میں جوکچھ ہواراناثناء اللہ نے اسے واضح کردیا،سانحے کی فوٹیج آچکی ہے ،عمران خان نے سوچے سمجھے بغیرعابدشیرعلی اورراناثناء اللہ کے خلاف پرچہ درج کروادیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میڈیاجج نہ بنے اورنہ ہی فیصلے سنائے ،فیصلے سناناعدالتوں کاکام ہے ،جن لوگوں کی فوٹیج موجودہے پولیس ان کے پاس پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی پارٹی نئی ہے اورسارے اختیارات ان ہی کے پاس ہیں اس لئے اگرعمران خان سنجیدہ ہیں توخودمذاکرات کریں اوراپنے تک ہمیں رسائی دیں ہوسکتاہے کہ بہت سے مسائل وہیں پرحل ہوجائیں ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کوایازصادق اورمیرے حلقے پراعتراض ہے وہ ہمیں ملاقات کاموقع دیں ہم ان کے پاس چل کرجانے کوتیارہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہیں ان کی تقاریرصرف اشتعال پیداکررہی ہیں ہم صرف اپنے دفاع میں بات کرتے ہیں بہترہوتاکہ دوطرفہ بیانات نہ ہوں اورپنڈی والے صاحب اورعمران خان سخت زبان استعمال نہ کریں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات