ٹنڈوالہیار:متحدہ قومی موومنٹ باؤ محمد انور کی المناک شہادت کے خلاف قلعہ چوک کے مقام پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد

بدھ 10 دسمبر 2014 23:22

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کی جانب سے ایم کیوایم سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور کی المناک شہادت کے خلاف قلعہ چوک کے مقام پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر موجود زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی، یونٹ ذمہ داران نے وفاقی و صوبائی حکومت کی نااہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورباؤ محمد انور کی شہادت میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

زونل انچارج نوید قائم خانی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باؤ محمد انور کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ کھلی دہشت گردی اور پنجاب حکومت کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے ۔ کارکنان کی مرحلہ وار ٹارگٹ کلنگ اور بلا جواز گرفتاریاں ایم کیوایم کے خاتمے کی سازشوں کا تسلسل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کے ہزاروں کارکنان کو حق پرستی کا علم تھامنے کی پاداش میں شہید کیا جا چکا ہے ۔

قاتلوں کے ٹولے نے باؤ محمد انور کو شہید کر کے پنجاب میں ایم کیوایم کے پھیلتے ہوئے پیغام کو روکنے کی کوشش کی ہے ۔بعد ازاں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا کارکنان سے خصوصی ٹیلیفونک خطاب زونل آفس پر سنا گیا ۔ اس موقع پر کارکنان کی ایک بڑی تعدا د موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :