اداکارگووندا بچوں کے لیے فلمیں چھوڑنے کو تیار

جمعرات 11 دسمبر 2014 12:05

اداکارگووندا بچوں کے لیے فلمیں چھوڑنے کو تیار

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) اس وقت جب بولی وڈ اداکار گووندا کی بیٹی نرمادا آہوجہ ممبئی فلم نگری میں پنجابی اداکار گپی گریوال کے مدمقابل اپنے کریئر کا آغاز کررہی ہیں۔اس وقت گووندا نے ایک محافظ باپ بنتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ اسے بالکل پسند نہیں کریں گے کہ ان کے بچوں کے نام کسی غلط وجہ کی بناء پر یاد کریں۔

بھارتی اخبار کے مطابق اپنے بچوں پر فدا گووندا کو یہ سوچ کر اچھا نہیں لگتا کہ ان کی شہرت ان کی اولاد پر افواہوں اور تنازعات کا بوجھ لاد دے۔ان کا کہنا ہے کہ بطور ایک باپ میں اس بات کو توہین محسوس کرتا ہوں کہ نرمادا کو میری وجہ سے مشکل وقت سے گزرنا پڑے کیونکہ لوگ میرے بارے میں کافی برا بھلا کہتے رہتے ہیں۔گووندا کا کہنا تھا کہ مجھے اکثر یہ چیزیں سننے کو ملتی ہیں، گووندا ابھی آئے گا اور سیٹس میں کشیدگی پیدا کردے گا، ایسا کیوں ہوتا ہے؟ میری بیٹی اس وقت ایک فلم میں کام کر رہی ہے اور میں نے کبھی اس فلم بنانے والوں سے ملاقات بھی نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ افراد یہ بھی کہتے ہیں گووندا سیٹس پر آئے گا اور پھر کون جانتا ہے کہ وہ کیسے رویے کا مظاہرہ کرے گا؟ وہ ایک مشتعل مزاج شخص ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر لوگوں کو مجھ سے شکایات ہیں تو بھی میرے بچوں کے لیے اس سے مسائل پیدا نہیں ہونے چاہئے۔کسی اور والد کی طرح گووندا کے لیے ان کے بچے سب سے پہلے ہیں اور وہ کہتے ہیں اگر کوئی مجھ سے کہے کہ اپنا بیگ پیک کرو اور فلموں سے دوری اختیار کرلو تو اپنے بچوں کے لیے میں ایسا کرلوں گا۔خیال رہے کہ گووندا نے کافی طویل عرصے بعد بولی وڈ میں رواں برس ”کِل دل“ اور”ہیپی اینڈنگ“ میں کام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :