تعلیم حاصل کر کے ائیر فورس جوائن کرنا چاہتی تھی مگر قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی‘ ہما علی

جمعرات 11 دسمبر 2014 12:38

تعلیم حاصل کر کے ائیر فورس جوائن کرنا چاہتی تھی مگر قسمت مجھے شوبز کی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) اداکارہ ہما علی نے کہاہے کہ اداکاری کے ساتھ میں نے اپنی توجہ تعلیم پر بھی مرکوز کر رکھی ہے ، میری اولین ترجیح تعلیم ہے ، گریجویشن کرنے کے بعد پروڈکشن کے میدان میں قسمت آزمائی کروں گی ۔ ” اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

(جاری ہے)

11 دسمبر 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہما علی نے کہا کہ تعلیم انسان کو شعور اور اچھی سوسائٹی تہذیب دیتی ہے اور میری شروع سے ہی خواہش تھی کہ میں تعلیم حاصل کر کے ائیر فورس جوائن کروں مگر قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی شوبز کے ساتھ میں نے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور گریجویشن کے بعد ذاتی پروڈکشن کا سلسلہ شروع کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں جعلسی کا پہلو لازمی ہے مگر خدا کا شکر ہے کہ میں اس بیماری سے کوسو دور ہوں ،نہ میں کسی سے حسد رکھتی ہوں اور نہ ہی کوئی اداکارہ مجھے سے جعلس ہے ۔ شوبز میں کام کرنے والے ادکاروں سے میری بہت اچھی دوستی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک تمام اداکارائیں اچھی پرفارمر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :