پنجاب بھر کے پنشنروں کیلئے بڑی خوشخبری ، پنشن کی رقم دگنی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 11 دسمبر 2014 12:55

پنجاب بھر کے پنشنروں کیلئے بڑی خوشخبری ، پنشن کی رقم دگنی کرنے کا نوٹیفکیشن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے پنشنرز کے پنشن کی رقم ایک مرتبہ پھردوگنی کردی ہے اوررکی ہوئی رقم کی ادائیگی فروری 2015ءسے شروع ہوگی جس کیلئے 28ارب روپے کی منظوری دید ی گئی ہے جبکہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے پنشنروں کو ایک بڑادھچکادیاتھا اورپنشنروں کی ریٹائرمنٹ کے 15سال بعد یعنی 75سال کی عمر میں دگناہونیوالی پنشن کو آدھاکردیاتھاجسے بعد میں دوسرے صوبوں اور وفاق نے بحال کردیاتھا لیکن پنجاب میں اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق فروری 2015ءسے شروع ہوگا اورریٹائرڈملازمین کی تیس سے 90فیصد پنشن بڑھ جائے گی ، جون 2015ءتک تمام پنشنروں کو اضافی رقم یک مشت اداکردی جائے گی ۔ بتایاگیاہے کہ یکم جولائی 1991ءسے قبل ریٹائرڈ ہونیوالے حضرات کو بڑھنے والی پنشن کی رقم فروری 2015ءمیں مل جائے گی ، یکم جولائی 1991ءکے بعداور1994تک ریٹائرڈہونیوالے افراد کو مارچ 2015تک ، 1994سے 2001ءتک اپریل اور اُس کے بعد ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کو مئی اورجون میں ادائیگیاں کردی جائیں گی اور اس سلسلے میں شیڈول کی کاپی لاہورہائیکورٹ میں بھی جمع کرادی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :