کمارا سنگاکارا انگلینڈ کے خلاف پانچویں ون ڈے میں نروس نائنٹیز شکار ہو گئے،91رنز پر آؤٹ

جمعرات 11 دسمبر 2014 13:32

کمارا سنگاکارا انگلینڈ کے خلاف پانچویں ون ڈے میں نروس نائنٹیز شکار ..

پالے کیلی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء ) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سٹار وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا انگلینڈ کے خلاف پانچویں ایک روزہ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے۔ سنگاکارا 9 رنز کے فرق سے کیریئر کی 20 ویں سنچری مکمل نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پالے کیلی میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں ایک روزہ میچ میں سنگاکارا نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے حریف باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، وہ کیریئر کی بیسویں سنچری سے صرف نو رنز کے فاصلے پر تھے کہ ووکس کی گیند کا نشانہ بن گئے، سنگاکارا 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یہ سنگاکارا کے کیریئر کی 91 ویں نصف سنچری تھی