خیرپور ، پولیس اہلکاروں سمیت 30 سے زائد افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 11 دسمبر 2014 13:34

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) خیرپور کی عدالت نے احکامات کی عدم تعمیل پر پولیس اہلکاروں سمیت 30 سے زائد افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نوید حسین کولاچی کی عدالت نے احکامات کی عدم تعمیلات کرنے پر غلام شبیر سہتو‘ نیاز حسین ملھ‘ قمرالدین سومرو‘ محمد شہمیر شوری‘ ضمیر گوپانگ‘ مختار گوپانگ‘ پیاس علی سولنگی‘ صبا چانگ‘ نجمہ چانگ‘ مقبول احمد میمن اور رحیم داد شر سمیت 30 سے زائد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :