تحصیل گمبٹ میں میں نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان کو اغواء کے بعد قتل کر دیا

جمعرات 11 دسمبر 2014 13:36

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) تحصیل گمبٹ کے علاقے کیٹی کھوڑو کے گوٹھ اسماعیل چاپڑ میں نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان سعید احمد ولد عبداللہ کھوڑو کو اغواء کرنے کے بعد قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی تاحال رپورٹ درج نہیں ہوسکی تھی۔ تحصیل نارا کے علاقے ممتاز چینل کے قریب نارا کینال سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

دیہاتیوں کی اطلاع پر پولیس نے لاش نہر سے نکلوا کر اسپتال منتقل کردی ہے تاحال لاش کی شناخت نہ ہوسکی تھی۔ ٹھری میرواہ کے گوٹھ محرم اسلامی میں 22 سالہ امیر علی ولد غوث بخش اسلامی نے گھریلو پریشانیوں کے باعث پستول سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ لاش اسپتال پہنچائی گئی‘ کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

(جاری ہے)

پیر گوتھ پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم ہادی بخش لوند کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کررہا تھا پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی‘ جوابی فائرنگ کے دوران دیر ملزمان فرار ہوگئے‘ گرفتار ملزم کے قبضے سے 6 سال قبل پولیس انسپکٹر عبدالکریم میتلو سے چھینی گئی کلاشنکوف برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے‘ ملزم پر 8 سے زائد مختلف نوعیتوں کے مقدمات درج ہیں۔

کنب میں پولیو ٹیم پر حملہ کرکے لیڈی ہیلتھ ورکر عرفانہ کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزم محمد نواز کو گرفتار کرکے اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ واقعے کے باعث فقیرآباد میں پولیو مہم معطل ہوگئی ہے‘ پولیو ٹیموں نے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ خیرپور اے سیکشن تھانے کی حدود اسٹیشن روڈ سے مقامی مسجد کے نائب خطیب مولوی محمد شاہ جیلانی کو اغواء کرلیا گیا ہے‘ مغوی کی موٹر سائیکل لاوارث حالت میں کھڑی ملی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ چند روز قبل داعش کے نام سے پمفلٹ تقسیم کئے گئے تھے جس کے شبہ میں خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :