گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی کے والد انتقال کر گئے، شوبز حلقوں کا اظہار تعزیت

جمعرات 11 دسمبر 2014 14:45

گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی کے والد انتقال کر گئے، شوبز حلقوں کا اظہار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی کے والد احمد خان نیازی 85سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم کو گزشتہ رات عیسی خیل کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی وفات پر گلوکارہ رابی پیرزادہ ، حمیرا ارشد ، شبنم مجید ، فریحہ پرویز ، سائرہ رضا ، نرمل شاہ ، راگنی ، شوکت علی ، عارف لوہار ، ابرار الحق ، معمر رانا ، احسن خان ، فیصل قریشی ، مدیحہ افتخار ، بشریٰ انصاری ، اسلم شیخ ، جاوید شیخ ، عتیقہ اوڈھو ،قوی خان ، مسعود اختر ، ماہ نور ، ثنا ، ریما سمیت دیگر نے عطاء اللہ خان سے گہرے رنج اور افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :