پاکستان کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے ‘ وقار یونس

جمعرات 11 دسمبر 2014 14:46

پاکستان کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے ‘ وقار یونس

شارجہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے فروری میں شیڈول ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی کی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس اس ایونٹ کو جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران وقار یونس نے کہا کہ ہم اس میگاایونٹ کیلئے کافی پرجوش ہیں اور جب ہر ٹیم ٹرافی کے حصول کی خواہشمند ہیں تو ہم کیوں نہیں؟ ہم ڈریسنگ روم میں اس یقین کو لے جانے کی کوشش کررہے ہیں ‘ ہمارے پاس ٹیلنٹ اور صلاحیت موجود ہے بس انہیں منظم کرکے عالمی ایونٹ کے دوران دباؤکا سامنا کرنے کی ضرورت ہوگی۔

وقار یونس نے فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے حوالے سے کہا کہ 7 فٹ ایک انچ لمبے یہ باؤلر ورلڈکپ میں کامیابی کے مقصد میں پاکستان کے لیے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں اس لیے ان کا کافی خیال رکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زیادہ لمبا قد ہونے پر انجریز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ‘ پاکستان کو اس کی ضرورت ہے کیونکہ ورلڈکپ کے لیے وہ ہمارا خفیہ ہتھیار ثابت ہوسکتا ہے۔وقار یونس نے کہا کہ 90 کی دہائی میں کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے آگے آکر کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ معین خان، مشتاق احمد، اعجاز احمد اور محمد اکرم کی موجودگی اچھا شگون ہے، یہ سب جدید کھیل کے تقاضوں سے واقف ہیں اور قومی ٹیم کو اپنی مکمل صلاحیت کے مطابق کھیلنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :