”داعش“ پاکستان میں کالعدم تنظیموں کو فعال کرنے کیلئے مالی امداد اور عملداری کیلئے متحرک ہوچکی ہے حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ دی

جمعرات 11 دسمبر 2014 14:57

”داعش“ پاکستان میں کالعدم تنظیموں کو فعال کرنے کیلئے مالی امداد اور ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) ”داعش“ پاکستان میں کالعدم تنظیموں کو فعال کرنے کیلئے مالی امداد اور عملداری کیلئے متحرک ہوچکی ہے حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ دی ہے کہ امیر ”داعش“ ابوبکر البغدادی نے زبیر الکویتی کو پاکستان بھجوادیا ہے جو وہاں پر ”داعش“ سے وابستہ تنظیموں میں فنڈ ریزنگ اور اس پر عملداری کرانے کیلئے جائزہ لیں گے زبیر الکویتی اسوقت پاکستان میں پہنچ چکا ہے جو لاہور‘ ملتان‘ رحیم یارخان کے علاوہ دیگر اضلاع میں جانے کا ارادہ رکھتا ہے جس پر خصوصی اقدامات کی ضروری ہے ذرائع کے مطابق و زارت داخلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :