پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

جمعرات 11 دسمبر 2014 15:29

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -11 دسمبر 2014ء ) پاکستان او ر نیوزی لینڈ نے دوسرے ایک روز ہ میچ کے لیے شارجہ میں پڑاؤ ڈال لیا ہے ،پہلے ون ڈے میں شاندار کامیابی سے شاہینوں کا مورال بلند ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی بلے باز شارجہ میں تیسرے ٹیسٹ میں ہونے والی شکست کا بدلہ لینے کے لیے پر عز م ہیں ، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے ،عمر گل کی جگہ فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتاہے ۔ دوسری جانب کیویز سیریز برابر کرنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے ۔ کیوی کپتا ن کین ولیمسن باؤلنگ پر پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ٹیم کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں ، کیوی کپتان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پر عز م ہیں ، میچ جیت کر سیریز برابر کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :