میڈیا کوریج نہ ہوتوعمران خان ایک ہفتے میں سیدھے ہوسکتے ہیں : خورشید شاہ

جمعرات 11 دسمبر 2014 16:07

میڈیا کوریج نہ ہوتوعمران خان ایک ہفتے میں سیدھے ہوسکتے ہیں : خورشید ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ سندھ حکومت یا پیپلزپارٹی کارکنان تحریک انصاف کے احتجاج میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ، ایم کیوایم بھی رکاوٹ نہ بننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ میڈیا کوریج نہ دے تو عمران خان ایک ہفتے میں سیدھے ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ کاکہناتھاکہ عمران خان سندھ جارہے ہیں ، وہاں کے عوام میں سیاسی شعورہے ،پورا کراچی عمران خان کاہے ، جہاں چاہیں احتجاج کریں ۔اُن کاکہناتھاکہ عمران خان نے خود کنٹینرپر مذاکرات کی بات کی تھی ، مذاکرات شروع ہوتے ہی احتجاج کی کال واپس لیں ،مذاکرات کا فیصلہ خوش آئند ہے ،دونوں جماعتیں سنجیدہ ہوکر مذاکرات کریں ،عمران خان عوام کے لیے نہیں بلکہ وزیراعظم بننے کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سے گزارش ہے ، الطاف حسین کو سینیٹر بنا کر پارلیمنٹ لائیں ، الطاف حسین بھی پاکستان آجائیں ، اللہ اُن کی حفاظت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :