Live Updates

تحریک انصاف نے 12 دسمبر کو کراچی میں احتجاج کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

جمعرات 11 دسمبر 2014 17:15

تحریک انصاف نے 12 دسمبر کو کراچی میں احتجاج کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے 12 دسمبر کے احتجاج کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور اہم رہنماﺅں کو شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 12 دسمبر کے روز شاہراہ فیصل پر احتجاجی مظاہرے کی قیادت اسد عمر کریں گے جبکہ نارتھ ناظم آباد اور 5 سٹار پر احتجاج کی قیادت نجیب ہارون کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حسن سکوائر پر علی زیدی اورشیر شاہ پر ناز بلوچ، ائیرپورٹ کے علاقے میں عمران اسماعیل اور کالاپل پر عارف علوی احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔ تحریک انصاف نے نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرے کی قیادت فردوس نقوی کو دی ہے اور نیٹی جیٹی پر ثمر علی خان کو قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ نیشنل ہائی وے پر اعظم سواتی احتجاج کی قیادت کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات