جنید خان کی انجری بہتر ہو گئی، ورلڈکپ 2015ءمیں شمولیت کے امکانات روشن

جمعرات 11 دسمبر 2014 17:49

جنید خان کی انجری بہتر ہو گئی، ورلڈکپ 2015ءمیں شمولیت کے امکانات روشن

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد جنید خان کی انجری میں بہتری آ گئی ہے اور ورلڈکپ 2015ءمیں ان کی شمولیت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنید خان نے انجری میں بہتری کے بعد ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے اور روشن امکانات موجود ہیں کہ وہ ورلڈکپ 2015ءسے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل اور آل راﺅنڈر محمد حفیظ کی باﺅلنگ پر پابندی کے باعث پاکستانی باﺅلنگ لائن شدید مشکلات سے دوچار ہے اور ایسے میں جنید خان کی انجری میں بہتری آنا قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر ہے۔