داعش کو ویڈیو لنک دینے والی جامعہ حفصہ کی طالبات کی گرفتاری پر مذاکرات ناکام؟،

سانحہ لال مسجدجیسی صورتحال دوبارہ پید ا ہونے کا خدشہ

جمعرات 11 دسمبر 2014 18:40

داعش کو ویڈیو لنک دینے والی جامعہ حفصہ کی طالبات کی گرفتاری پر مذاکرات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء ) جامعہ حفصہ انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ،جامعہ حفصہ انتظامیہ کی جانب سے داعش کو ویڈیو لنک دینے والی طالبات کی گرفتاری کی صورت میں شدید مزاحمت کی دھمکی نے اسلام آباد پولیس کو شدید مشکل میں ڈال دیاجس سے سانحہ لال مسجدجیسی صورتحال دوبارہ پید ا ہونے کا خدشہ ہے ۔

ذرائع نے آ ن لائن کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایس پی سٹی رضوان گوندل ، ایس پی انوسٹی گیشن سید بلال سمیت دیگر اعلی افسران کے ایک وفد نے جامعہ حفصہ کی انتظامیہ سے تفصیلی ملاقات کی جس میں داعش کو ویڈیو لنک اور دیگر معلومات فراہم کرنے والی طالبات کی ازخود گرفتاری پر بات کی گئی جس صورت میں پولیس داعش تک جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں رسائی حاصل کرے گی تاہم انہیں نقصان نہیں پہنچایا جائے گا اس بات کی یقین دہانی کے باوجود جامعہ حفصہ کی انتظامیہ نے نہ صرف متعلقہ طالبات کی معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا بلکہ اس بات کی دھمکی بھی دی گئی کہ اگر اسلام آباد پولیس کی جانب سے جامعہ حفصہ طالبات کی گرفتاری کی کوشش میں آپریشن کیا گیا تو پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو شدید مذاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم آن لائن کے رابطہ کرنے پر ایس پی سٹی رضوان گوندل نے کہا کہ جامعہ حفصہ کی انتظامیہ سے کوئی مذاکرات نہیں ہو ئے اور نہ ہی گرفتاری سے قبل کوئی مذاکرات کیے جاتے ہیں ابھی صورت حال ایسی ہے کہ چہلم کے ہونے والے جلوس کی سیکورٹی پر توجہ ہے اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :