Live Updates

کراچی میں جلسہ، دھرنا یا مظاہرہ کرنا عمران خان کا آئینی حق ہے: الطاف حسین

جمعرات 11 دسمبر 2014 20:00

کراچی میں جلسہ، دھرنا یا مظاہرہ کرنا عمران خان کا آئینی حق ہے: الطاف ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ شہر قائد میں جلسے کرنا، دھرنا دینا یا احتجاجی مظاہرہ کرنا تحریک انصاف اور عمران خان کا آئینی حق ہے جس سے انہیں کوئی محروم نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

لندن سے میڈیا کو جاری ہونے والے بیان میں الطاف حسین نے تحریک انصاف سے اپیل کی ہے کل ہونے والے احتجاج میں امن و امان کو قائم رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ تحریک انصاف کے جمہوری حقوق کا احترام کرتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات