رابطہ کمیٹی کے معطل ارکان نے معافی نامے لندن بھجوا دیئے،نگراں لندن رابطہ کمیٹی میں اظہار احمد خان، ایوب شیخ اور ڈاکٹر سلیم دانش کو بھی شامل کر لیا گیا

جمعرات 11 دسمبر 2014 20:22

رابطہ کمیٹی کے معطل ارکان نے معافی نامے لندن بھجوا دیئے،نگراں لندن ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) رابطہ کمیٹی کے معطل ارکان نے معافی نامے لندن بھجوا دیئے۔ ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ارکان کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پارلیمان میں پارٹی کی نمائندگی بھی کریں گے۔ نگراں لندن رابطہ کمیٹی میں اظہار احمد خان، ایوب شیخ اور ڈاکٹر سلیم دانش کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نگراں رابطہ کمیٹی پاکستان میں غازی صلاح الدین کو معاون کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق معطل اراکین کے معافی نامے بذریعہ فیکس لندن سیکریٹریٹ کو موصول ہوگئے ہیں۔ معافی نامے قبول کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ الطاف حسین کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد معطل اراکین رابطہ کمیٹی کو بحال اور خدمات واپس دئیے جانے کا امکان بھی ہے۔ اس حوالے سے اعلی قیادت چند روز میں اہم فیصلے کر سکتی ہے۔