پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ممبر قومی اسمبلی اعجاز احمد چوہدری کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا آغاز ،

سی ڈی اے نے میرے کے گھر واقع ایف سیون فور کے سامنے بنائے گئے گرین بیلٹ کو بغیر نوٹس دیئے مسمار کردیا گیا،اعجاز احمد چوہدری، موجودہ حکومت سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے مگر ظلم سے ڈرنے یا دبنے والا نہیں ہوں،میڈیا سے بات چیت

جمعرات 11 دسمبر 2014 21:29

پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ممبر قومی اسمبلی اعجاز ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ممبر قومی اسمبلی اعجاز احمد چوہدری کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سی ڈی اے کے بلڈوزروں نے ان کے گھر واقع ایف سیون فور کے سامنے بنائے گئے گرین بیلٹ کو بغیر نوٹس دیئے مسمار کردیا گیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعجاز احمد چوہدری نے بتایا کہ موجودہ حکومت ان کیخلاف سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے مگر میں ان کے ظلم سے ڈرنے یا دبنے والا نہیں ہوں انہوں نے بتایا کہ میں نے سی ڈی اے کی اجازت سے اپنے گھر کے سامنے واقع رقبے کو پارک کی شکل میں بنایا اور اس میں پرندے اور دیگر خوبصورتی کا سامان رکھ دیا مگر جمعرات کے روز سی ڈی اے کے بلڈوزروں نے بغیر کسی اطلاع پر ہر چیز مسمار کردی درخت گرا دیئے اور پرندوں کے پنجرے توڑ دیئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں موجود خوشامدی ٹولہ حکمرانوں سے تابوت میں آخری کھیل ٹھونک رہے ہیں میں اس طرح کی انتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں انہوں نے کہا کہ حکمران جتنا ظلم کرلیں اور میرے خلاف جتنے مقدمات بنانا چاہیں بنالیں میں ان سے ڈرنے والا یا جھکنے والا نہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہر طرف غیر قانونی تجاوزات اور قبضے ہوئے ہیں مگر ان کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا انہوں نے کہا کہ میں ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرونگا