حضرت داتا گنج بخش، کا 971ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز چادر پوشی سے کیا گیا۔۔۔

مہمان خصوصی وفاقی وزیر خزانہ و چیئرمین امور مذہبیہ داتا دربار اسحاق ڈار نے مزار پر چادر چڑھائی اور دعا کی

جمعرات 11 دسمبر 2014 21:34

حضرت داتا گنج بخش، کا 971ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز چادر پوشی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) الشیخ علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے 971ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز وفاقی وزیر خزانہ و چیئرمین امور مذہبیہ داتا دربار اسحاق ڈار نے چادر پوشی سے کیا۔ تقریب میں ان کے ہمراہ صوبائی وزراء میاں عطا محمد مانیکا، بلال یاسین کے علاوہ سیکرٹری اوقاف و مذہبہ امور محمد حسن رضوی اور دیگر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

عرس کی تقریبات کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا جس میں قاری باسط اور دیگر مصروف نعت خواں نے نعت رسول مقبول پڑھی۔اس پر وقار تقریب میں عقیدت مندوں اور زائرین کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جن میں115 سکیورٹیکیمرے،6عدد ایل سی ڈی اور1700پولیس اہلکار دربار شریف کے مین گیٹوں پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

زائرین کی سکیورٹی کے داخلہ کی جگہ پر12واک تھرڈ گیٹس اور میٹل ڈی ٹیکرز بھی لگائے گئے تھے۔

دربار شریف میں زائرین کی طبی مدد کے لیے میو ہسپتال، منشی ہسپتال اور داتا دربار کے ڈاکٹرز اور عملہ ادویات کے ساتھ موجود تھا۔عرس کی تقریات کے دوران عقیدت مندوں اور زائرین میں دورھ تقسیم کیا گیا اسی طرح دربار سے باہر دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں تھی۔ عرس کے موقع پر قومی محفل حسن قرآت تین روزہ قومی محفل نعت کا انعقاد بھی روزانہ ہوگا۔

19اور20 صفر المظفرکو جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخش میں علمی و روحانی اجتماعات کا انعقاد کے علاوہ دو روزہ محافل سماع کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔ ان تقریبات میں ملک بھر سے معروف علماکرام مشائخ عظام، قرآ حضرات، نعت خواں اور قوال شرکت کررہے ہیں۔ تقریب کے آخر پر ملک کی خوشحالی، استحکام اور دشمن کے مذموم عزائم سے بچاؤ کے لیے دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :