نیب نے اپنے قیا م سے اب تک 261ارب روپے کی ریکوری کی ہے 5824مقدمات میں سے 4777نمٹائے جا چکے ہیں،قمرزمان چوہدری،

ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ،کرپشن کی روم تھا م کے لیے آگاہی مہم شروع کردی ہے ۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 11 دسمبر 2014 23:05

نیب نے اپنے قیا م سے اب تک 261ارب روپے کی ریکوری کی ہے 5824مقدمات میں سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) چےئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب نے اپنے قیا م سے اب تک 261ارب روپے کی ریکوری کی ہے 5824مقدمات میں سے 4777نمٹائے جا چکے ہیں ، ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ،کرپشن کی روم تھا م کے لیے آگاہی مہم شروع کردی ہے ۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن المسعود کی سربراہی میں وفد نے چےئرمین قمر زمان چوہدری سے نیب ہیڈ کواٹر میں ملاقات کی اس دوران چئیرمین نیب نے ادارے کے قیام سے اب تک کے اہداف ، کامیابیوں اور ادارے کے کام سے وفدکو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیب پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کردار ادا کررہاہے بلکہ اقوام متحدہ کے کرپشن کے خلاف کنونشن کے تحت باہمی قانونی معاونت سے متعلقہ معاملات میں عالمی سطح پر بھی مرکزی ادارہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب اپنے کام اور عمل کے حوالے سے خودمختار ادارہ ہے ۔ 1999ء کے نیب آرڈنینس کے تحت نیب کا ادارہ کار فاٹا ،پاٹا اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان پر محیط ہے ۔

جبکہ اقوام متحدہ کے کرپشن کے خلاف کنونشن (یواین سی اے سی ) سے متعلقہ سرگرمیوں کے لیے فوکل ایجنسی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نیب کو 1999ء سے 2899کرپشن کیسز کی تحقیقات کے لیے دئیے گئے جن میں سے 2629کی تفتیش مکمل کی جا چکی ہے ۔ چےئرمین نیب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے نیب کی مستقبل کے حوالے سے انسداد کرپشن مہم کے حوالے سے وفد کو آگا ہ کیا ۔ ورلڈ بینک کے وفد نے چےئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی سربراہی میں ادار ے کی جانب سے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہوئے کرپشن کی روک تھام اور آگاہی پرگراموں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :