آئندہ 20سا ل میں خود کو پاکستان کا وزیر اعظم دیکھ رہی ہوں،ملالہ یوسفزئی،
اپنے وطن کی خدمت کرنااور اسے ترقی کے میدان میں آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتی ہوں ،بے نظیر بھٹو کی شخصیت سے بہت متاثر ہوں ،پا کستان کی تمام سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی ،خوشحالی اورتعلیم کیلئے مل کرکام کریں ، تمام بچے تعلیم حاصل کریں یہ میراخواب اورمشن ہے ، ناروے کی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس، سرکاری ٹی وی کوانٹرویو
جمعرات 11 دسمبر 2014 23:26
اوسلو/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء ) نوبل امن انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ وہ دیکھ رہی ہیں کہ آئندہ 20 سال میں وہ پاکستان کی وزیر اعظم ہوں گی۔اوسلو میں ناروے کی خاتون وزیر اعظم ارنا سولبرگ کے ساتھ پریس کانفرنس میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وطن کی خدمت کرنااور اسے ترقی کے میدان میں آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتی ہوں ’کیونکہ میں ایک محب وطن پاکستانی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاست میں قدم رکھوں اور ایک دن آئے گا جب لوگ مجھے ووٹ دیں گے اور اکثریت حاصل کر کے میں پاکستان کی وزیراعظم بن جاوٴں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان کے آئین کے مطابق 35 سال کی عمر میں ہی وزیر اعظم بن سکتے ہیں اس لیے میرے پاس ابھی بہت وقت ہے۔(جاری ہے)
‘ایک سوال کے جواب میں 17 سالہ بہادر اور جواں ہمت ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت سے بہت متاثر ہیں اور زندگی میں آگے بڑھنے کا جذبہ بھی ان ہی سے حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں خواتین پراتنی پابندیاں ہوں کہ آگے بڑھنا دشوار ہوجائے لیکن بے نظیر بھٹو ایک مثال ہیں کیوں کہ انہوں نے اپنی لگن اور بہادری سے یہ کرکے دکھایا۔
دریں اثناء ملالہ یوسفزئی نے کہاہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی ،خوشحالی اورتعلیم کیلئے مل کرکام کریں ،مجھے گولیاں مارنے والوں کواندازہ نہیں تھاکہ ان کی گولیاں باہرجائیں گی ،تمام بچے تعلیم حاصل کریں یہ میراخواب اورمشن ہے ۔سرکاری ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ علاقائی سطح پرسیاست شروع کروں گی پھرملکی سطح پرپہنچوں گی ،تمام جماعتیں پاکستان کی خوشحالی اورترقی کیلئے سوچیں اورمتحدہوکرکام کریں تمام جماعتوں کاویژن ایک ہی ہے ،سب چاہتے ہیں ملک سے غربت ختم ہو،تعلیم عام ہو،تعلیم کیلئے کام کرتی رہوں گی ،دہشتگردہمیں تعلیم سے روکناچاہتے تھے ،مجھ پرحملے کے بعدہماری آوازبلندسے بلندہوتی جارہی ہے ،2012ء میں مجھ پراورمیرے دوستوں پرحملہ کیاگیاتھا،گولیاں مارنے والوں کواندازہ نہیں تھاکہ ان کی گولیاں باہرجائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ تمام بچے تعلیم حاصل کریں یہ میرامشن اورخواب ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملالہ یوسف زئی کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک پروقار تقریب میں امن کے نوبل ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ تقریب کے منتظمین نے ملالہ کو بچیوں کی تعلیم کے لیے بے مثال جدوجہد کرنے پرشاندارالفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.