علی ظفر کی پاکستان میں بھاری بجٹ سے فلم بنانے کی خواہش

جمعہ 12 دسمبر 2014 11:21

علی ظفر کی پاکستان میں بھاری بجٹ سے فلم بنانے کی خواہش

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے معروف اداکارو گلوکار علی ظفر نے پاکستان میں بھاری بجٹ سے فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی اچھی فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ فلم ’کل دل‘ کی عکسبندی کے بعد وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے بڑے بجٹ کی فلم بنائیں گے۔ جس میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرایا جائے گا۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ اگر انہیں لالی ووڈ میں کام کرنے کی آفر ہوئی توبالی ووڈ سے آدھے معاوضے پر کام کروں گا۔

متعلقہ عنوان :