سینئر گلوکاروں پر مشتمل کمیٹی بنا کر دم توڑتی کلاسیکی موسیقی کی دوبارہ بحالی کی کوشش کرنا ہو گی ‘ حمیرا چنا

جمعہ 12 دسمبر 2014 11:47

سینئر گلوکاروں پر مشتمل کمیٹی بنا کر دم توڑتی کلاسیکی موسیقی کی دوبارہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ دم توڑتی کلاسیکی موسیقی کی بقاء او راس کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے سینئر گلوکاروں پر مشتمل کمیٹی بنا کراس کی دوبارہ بحالی کی کوشش کرنا ہوگی ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے ثقافتی ورثے کی قدر نہیں کرتی وہ تباہ وبرباد ہوجاتی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت وقت اور خاص طور پر وزیر ثقافت کو اس طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی اور بے روزگاری نے قوم کو ذہنی مریض بنادیا ہے ، ملک میں ثقافتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں اورگلوکار معاشی مسائل کاشکار ہیں ، سینئر فنکار کام نہ ہونے کی وجہ سے شدید مالی پریشانیوں میں مبتلا ہیں ۔ ایک سوال ک جواب میں انہوں نے کہا کہ نئے فنکاروں کومیوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس شعبے میں آنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :